پاکستان

اسلام آباد، شیعہ علماء کونسل جی بی کے وفد کی وفاقی وزیر برجیس طاہر سے خصوصی ملاقات

islambad sucشیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے ایک نمائندہ وفد نے صوبائی صدر ایس یو سی جی بی علامہ آغا عباس رضوی کی قیادت میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی وزیر پانی و بجلی گلگت بلتستان دیدار علی، صدر ایس یو سی گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزا علی، صدر بلتستان ڈویژن شیخ فدا حسین عبادی اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر سے شاہرائے قراقرم کو فوری طور کھولنے اور سکیورٹی کے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جبکہ متبادل شاہراوں کے منصوبوں پر جلد کام شروع کرانے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں گلگت بلتستان کے طلباء کی بلاجواز گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برجیس طاہر سے اس سلسلے کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برجیس طاہر نے وفد کو تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button