پاکستان

مضاربہ سکینڈل، کالعدم جماعت کے مفتی شبیر عثمانی بھائی سمیت گرفتار

usmaniقومی احتساب بیورو نے مضاربہ سکینڈل (واسع گروپ) کے سربراہ اور کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے اہم رکن مفتی شبیر عثمانی اور ان کے بھائی سجاد احمد کو گرفتار کر لیا، ملزمان ایک کروڑ چالیس لاکھ کی لوٹ مار میں ملوث تھے۔ نیب 300ارب سے زائد اصل مضاربہ اور مشارکہ سکینڈل کی کمپنیوں کے ڈھائی درجن سے زیادہ ڈائریکٹر کو گرفتار کر نے میں ناکام ہے اور ہزاروں متاثرین ادارہ کی طرف دیکھتے ہوئے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ نیب نے گزشتہ روز کارروائی کے دوران واسع گروپ کے چیف ایگزیکٹو مفتی شبیر احمد عثمانی اور ان کے بھائی سجاد احمد کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا، ملزمان نے کمپنی بنارکھی تھی جہاں عام شہریوں کو مضاربہ کے نام پر شریعت کے تحت جال میں پھنسایا جاتا تھا۔ انہیں آج خصوصی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button