پاکستان

تبلیغی اجتماع کے شرکاء کے ساتھ بارودی مواد سے بھرے سلینڈر رائیونڈ منتقل کیے جانے کا انکشاف

Ijtamaشیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے شرکاءکے ساتھ دہشتگردوں کے ٹولے نے بارودی مواد سے بھرے 16سیلنڈر رائیونڈمنتقل کردیے ہیں جبکہ مزید سیلنڈر بنوں سے پنجاب کے مختلف شہروں میں منتقل کیے جاسکتے ہیں ۔ انٹیلی جنس اداروںنے محرم کے دوران پنجاب میں دہشتگردی کے منصوبہ کا انکشاف کیاہے اوراس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے ۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے شرکاءکے ساتھ میرانشاہ سے پانچ سے چھ دہشتگردوں کے ٹولے نے بارود سے بھرے16روایتی سلینڈر رائیونڈ منتقل کردیئے ہیں ۔ جس محرم الحرام کے دوران کسی دہشتگردی کی کارروائی میں استعمال ہوسکتے ہیں ۔ یہ بھی بتایاگیاہے کہ بنوں سے مزید سلینڈر پنجاب کے مختلف شہروں میں منتقل کیے جانے کا منصوبہ ہے لہٰذا قانون نافذ کرنیوالے ادارے سلنڈروں کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ رپورٹ میں پنجاب سمیت اسلام آباد میں بھی کسی دہشتگردی کی کارروائی کا خدشہ ظاہرکیاگیاہے ۔یادرہے کہ تبلیغی اجتماع کے شرکاءاکثر چھوٹے سلینڈرکھاناوغیرہ گرم کرنے یا چائے قہوہ بنانے کے لیے اپنے ساتھ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button