پاکستان

اسلام آباد آئی ٹین سے 3 دہشتگرد گرفتار، امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے

islambad polliceوفاقی پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے یاسین گروپ کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، اور انکے قبضے سے بھاری بارودی مواد برآمد کرکے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔ گرفتار کئے گئے دہشت گرد محرم الحرام کے دوران سیکٹر جی نائن کے علاقہ میں واقع امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں شہزاد علی، حیدر اور زمان نامی دہشت گرد جو کہ متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے کو گرفتار کر لیا۔ تینوں دہشت گردوں کا تعلق یاسین گروپ سے بتایا گیا جو کہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان نامی دہشت گرد کی سربراہی میں شہزاد اور علی حیدر دھماکہ خیز مواد مختلف مقامات پر رکھنے والے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button