پاکستان

شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا

sajidnaqvi1شیعت نیوزے نمائندے کے مطابق گلگت بلتستان شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ایک بار پھر با قاعدہ طور پر گلگت بلستان میں ہونے والے عام انتخابات الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ شیعہ علما کونسل کے رہنماعلامہ ساجد علی نقوی کی آفیشل سوشل میڈیا سائٹ پر شائع ہونے والے بیان کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے سکردو پریس کلب پر اہم پریس کانفرنس منعقد کی جس میں گلگت بلتستان کے شیعہ علما کونسل عہدیداروں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان آنے والے الیکشن میں بھر پور شرکت کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام شیعہ علما کونسل کے زمہ دارن
کی حمایت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہیے مجلس وحدت مسلمین ے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 27 اکتوبر کو نشتر پارک میں ہونے ولای عظمت ولایت کانفرنس میں گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جس پر شیعہ علما زاکر بزرگ خواتین اور بچوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اس اعلان کی بھر پور حمایت کی تھی

متعلقہ مضامین

Back to top button