پاکستان

تین نومبر کو گلگت کے جلسے سے اپنے عمل کا آغاز کرینگے، فیصل رضا عابدی

media faisal raza abidiپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ وہ اعلان کرتے ہیں کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ان کے قتل کی ایف آئی آر وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور وزیرداخلہ چودھری نثار کے خلاف کٹوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں لیکن موجودہ حکومت نے ان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ تین نومبر کو گلگت کے جلسے میں شرکت کریں گے اور اتحاد و وحدت کا علم اٹھا کر شیعہ سنی وحدت کا پرچار کریں گے اور وہ سبق جو دوسروں کو سیکھاتے رہے اب وہ زمینی حقائق کی صورت میں نظر آئیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان اتحاد و وحدت کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں موجود وہ عناصر جو طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں وہ پچھتائیں گے۔ اگر طالبان سے مذاکرات آئین پاکستان اور قانون کو بالائے طاق رکھ کر کیے گئے تو اس ملک سے سب سے پہلے پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوگا، کیوں کہ آئین پاکستان کی خالق یہی جماعت ہے۔ اگر یہی جماعت ہی آئین پاکستان کے خلاف کوئی عمل انجام دے گی تو اس کی قیمت بھی اسے ادا کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button