پاکستان
دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہ کیا گیا تو خانہ جنگی شروع ہوجائیگی، علامہ ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پشاور میں انسانیت دشمن دہشتگردوں کی جانب سے بے گناہ عوام کو بربریت کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو مذاکرات کی پیشکش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، جس کا نتیجہ آئے دن درجنوں محب وطن بے گناہ شہریوں کی لاشوں کی صورت دے کر ثابت کر رہا ہے کہ ان کا مقصد صرف اور صرف فساد فی الارض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ان شرپسندوں کیخلاف بھرپور آپریشن کا اعلان کر دینا چاہئیے، بصورت دیگر ملک میں خانہ جنگی دور کی بات نہیں۔