پاکستان

مسلم لیگ ن اور آئی ایس آ ئی نے لشکر جھنگوی وطالبان کے مطالبات تسلیم کر لئے، خطرناک دیوبندی دہشت گرد رہا کر دیے جائیں گے

worldملک دشمن تکفیری دہشت گرد تنظیم کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود دیوبندی نے مسلم لیگ ن اور سپاہ صحابہ کے مشترکہ رہنما جاویدابراہیم پراچہ دیوبندی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ابراہیم پراچہ دیوبندی کے مطابق دوران گفتگو حکیم اللہ محسود نے پچاس دیوبندی دہشت گرد قیدیوں کی رہائی کیلئے نام دیے جاویدابراہیم پراچہ دیوبندی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے طریقہ کار پر بات کر رہا ہوں، قیدیوں میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور تحریک طالبان کے خطرناک ترین دیوبندی دہشت گرد شامل ہیں جو سینکڑوں سنی بریلوی، اعتدال پسند دیوبندی، شیعہ، احمدی اور مسیحی پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہیں ذرائع کے مطابق جاوید ابراہیم پراچہ نے اڈیالہ جیل میں سپاہ صحابہ اور تحریک طالبان قیدیوں سے ملاقات کی ہے جبکہ چوہدری نثارنے بھی آئی ایس آئی نمائندے کے ہمراہ جاوید ابراہیم پراچہ دیوبندی سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور دیوبندی طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے فریقین کے درمیان گفتگو ہوئی ہے یاد رہے کہ کوہاٹ کے رهنے والے جاوید ابراہیم پراچہ دیوبندی مسلم لیگ ن اور سپاہ صحابہ کے مقامی رہنما ہیں اور کوہاٹ، ہنگو اور پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور سنی بریلوی مسلمانوں پر حملے میں جاوید پراچہ دیوبندی کا کردار نہایت بدنام ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button