پاکستان

ہم امریکہ کو برا کہتے ہیں مگر اصل برائی کی جڑ سعودی عرب ہے، مبشر لقمان

luqmanسینئر صحافی اور معرف اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سانحے کے شہداء کی مائوں، بہنوں اور شیعہ قوم کے پرامن احتجاج نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اصل ماجرا کیا ہے، میں نے ہمیشہ کہا کہ اسلام کے اصل دشمن اندر ہیں، اسلام کے اصل دشمن یہ نام نہاد مسلمان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ”مصر اور شام میں امریکی جارحیت کے پس پردہ حقائق” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ہم امریکہ کو برا کہتے ہیں مگر اصل برائی کی جڑ سعودی عرب ہے۔ مسلمانوں کی معاشی، سیاسی اور اقتصادی بدحالی کا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔ عرب لیگ مسلمانوں کی نہیں عربیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ پوری دنیا مسلمان ممالک کے تیل پر پلتی ہے۔ سعودی عرب اور مسلم ممالک اگر اسلام سے مخلص ہیں تو ذرا ایک بار تیل کی فروخت ڈالر کے بجائے یورو یا کسی اور کرنسی میں کریں، امریکہ کو لگ پتہ جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف بڑی بڑی باتیں کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب خود مسلمانوں کے حقوق کا غاصب ہے۔ شام میں جو حالات ہیں، اس پر میں نے پروگرام بھی کیا ہے کہ یہ ثابت ہے کہ کیمیکل ہتھیار کس نے چلائے اور کس سعودی شہزادے نے خریدے اور کس نے فراہم کئے، مگر ابھی بھی ہماری آنکھیں نہ کھلیں تو پھر ہمارا اللہ ہی حافظ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button