پاکستان

مذہب شیعہ نے پاکستان بنانے میں مثالی کردار ادا کیا، ریاض شاہ رتووال

riyaz ratuدفاع پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے معروف ذاکر اہل بیت (ع) ریاض حسین شاہ رتووال نے کہا کہ مذہب شیعہ نے ہمیشہ شر سے بیزاری اور خیر کا درس دیا۔ چودہ سو سال سے قوم شیعہ مظلومانہ زندگی گزار رہی ہے، لیکن ارباب اختیار آج تک یہ فیصلہ نہ کرسکے کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون۔ ملک کی ایجنسیاں مرنے اور مارنے والے میں تمیز سے قاصر ہیں۔ جب کوئی ادارہ اپنی ذمہ دار بطریق احسن ادا نہ کرسکے تو اسے ختم کر دینا چاہیے۔ یہ وطن بے تحاشہ قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا اور مذہب شیعہ نے پاکستان بنانے میں مثالی کردار ادا کیا۔ ہم ہی نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے۔ کیا رسول (ص) کی رسالت کا اقرار کرنے والا کافر ہے۔ چودہ سو سال سے شیعہ قتل حسین (ع) کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ آج شام میں پر حملہ امریکہ کر رہا ہے اور پیسہ سعودی عرب فراہم کر رہا ہے۔ کیا آل سعود قرآن کی خلاف ورزی نہیں کر رہے، جس میں کہا گیا کہ یہود و نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہوسکتے۔ عالم اسلام کی چھپن ریاستوں کو اسلام کی بقا کے لئے مل بیٹھنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button