پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کے مزید ۸۰دہشت گردوں کی لاشیں تدفین کے لئے شام سے پاکستان منتقل

sirryan whabiبدنام زمانہ تکفیری ناصبی دہشت گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کے مزید ۸۰ (اسی) دہشت گردوں کی لاشیں تدفین کے لئے عرب ملک شام سے پاکستان منتقل کردی گئیں۔ اب تک شام میں واصل جہنم ہونے والے سینکڑوں یزیدی دہشت گردوں کی لاشیں پاکستان منتقل کی جاچکی ہیں ۔
شیعت نیوز کے ذرائع کے مطابق لاشوں کی تازہ ترین خفیہ منتقلی کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درجنوںیزیدی دہشت گردوں کی لاشیں منتقل کی جاچکی ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع مستونگ میں، صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کراچی میں بھی درجنوں یزیدی تکفیری ناصبی دہشت گردوں کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کی خفیہ تدفین بھی کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب پورے پاکستان میں اور سوشل میڈیا میں خاص طور پر یہ بات مشہور ہوچکی ہے کہ حال ہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مسلح شخص نے تقریباً چھ گھنٹوں تک ہوائی فائرنگ کرکے پولیس اور شہریوں کو پریشان اور مصروف کئے رکھا، اس کا مقصد بھی یزیدی دہشت گردوں کی بذریعہ ہوائی جہاز منتقلی سے توجہ ہٹانا تھا۔کیونکہ جب تک یہ ڈرامہ چلتا رہا سارے نیوز چینل اس کی کوریج کرتے رہے جس سے پورے پاکستان کی توجہ اس واقعے پر مرکوز رہی۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی نیابتی جنگ (پراکسی وار) لڑنے کے لئے دنیا بھر سے دہشت گردوں کو شام میں جمع کیا گیا ہے جو وہاں نہتے شہریوں، شامی فوج اور پولیس کا قتل عام کررہے ہیں جبکہ کئی جگہ بم دھماکے کرکے سرکاری و رہائشی عمارات تباہ کرچکے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اہل بیت علیہم السلام اور صحابہ کرام کے مزارات پر بھی دہشت گرد حملے کرچکے ہیں۔ ان کی دہشت گردی کی بد ترین مثالوں میں جناب سیدہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا حرم مطہر پر مارٹر حملہ اور فائرنگ، حضرت حجر بن عدی (رض) اور دیگر صحابہ کرام کے مزارات کی مسماری اور قبور اور جسد خاکی کی بے حرمتی ، اور ایک خبر کے مطابق جلیل القدر نبی خدا حضرت ابراہیم خلیل اللہ (ع) کے مزار اقدس پر بھی ان دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
بدقسمتی سے یزیدی دہشت گروہ جو کالعدم القاعدہ، کالعدم طالبان اور کالعدم سپاہ صحابہ و کالعدم لشکر جھنگوی کے ناموں سے مذموم کارروائیوں میں مصروف ہے، نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپنے اپنے دہشت گردوں کو شام بھیج رکھا ہے جو شامی افواج اور عوام اور فلسطین و لبنان کی جنگ آزادی لڑنے والی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ہاتھوں واصل جہنم ہورہے ہیں۔ بدقسمتی سے بعض عرب ممالک بشمول سعودی بادشاہت، قطر اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ملک ترکی کے نام نہاد مسلم حکمران اس نیابتی جنگ میں امریکا اور اسرائیل کے ایجنڈا پر عمل کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button