پاکستان

جمعہ الوادع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا :مرکزی یوم القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی۔ اطہر عمران

ISO2سب سے پہلے تو ہم آپ تما م صحافی حضرات کے شکر گذار ہیں کہ آپ ہماری دعوت پر یہاں تشریف لائے، ہم دعا کرتے ہیں کہ پروردگار عالم آپ کو ترقی عطا فرمائے۔
جیسا کہ آپ تمام حضرات کو علم ہے کہ ہر سال ماہ مبارک رمضان کی آخری جمعالمبارک کو بافرمان امام خمینی ? یوم القدس منایا جاتا ہے، لہذا ہر سال کی طرح رواں سال بھی پاکستان میں آئی ایس او بھر پور انداز میں یوم القد س منا کر قدس کی آزادی کے تحریک کو جلا بخشیں گے، روان سال یوم القد س 23المبارک بتاریخ 2۱اگست بروز جمعہ منایا جارہا ہے اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک بھر میں ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور کانفرنسز کی تیاری مکمل کی جاچکی ہے، ملک کے بڑے شہروں جن میں اسلام آباد، لاہور، سکھر، راولپنڈی، گلگت بلتستان، پشاور, کوئٹہ میں آزادی قدس ریلیا ں نکالی جائیں گی، جبکہ مرکزی القدس ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی ریلی کا اختتام تبت سینٹر پر ہوگا جہان کانفرنس منعقد ہوگی اور مرکزی خطابات کئے جائیں گے،ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک ہوکر بیت المقد س کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
یوم القد س یوم اللہ،یوم رسول اللہ اور یوم اسلام جو اس دن کو نہیں مناتا وہ استعمار یعنی امریکا و اسرائیل کا ایجنٹ ہے، یہ با ت امام خمینی نے آج سے تیس سال پہلے ارشاد فرمائی اور آج جاکر عالم اسلام نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بیت المقد س کا مسئلہ فقط فلسطین کا یا کسی ایک مکتب کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اور بیت المقد س کی آزادی کا واحد حل صرف صرف اتحاد میں پوشیدہ ہے، لہذا پاکستان میں روان سال ملی یکجہتی کونسل کے تحت یوم القدس اور یوم استحکام پاکستان منانے کے فیصلے کو ہم خو ش آئین قرار دتے ہیں، اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ عالم اسلام کے ہر مسئلہ پر اسی اتحاد و حدت کے مظاہر ے کے ساتھ ایک آواز ہوکر بلند ہونگے، اور اسی اتحاد کی برکت سے پاکستان کی سرزمین سے بھی استعماری و استکبار قوتوں بالخصو ص امریکاو اسرائیل کا خاتمہ کرکے اپنے پاک و طن کو ظالموں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گے۔
یوم القد س دراصل استعماری طاقتوں اور ظالم کے خلاف صدائے حق بلند کرنے کا دن ہے، لہذا اس سال آئی ایس او پاکستان کے تحت یوم القد س کے ساتھ حمایت مظلومین جہاں کے عنوان سے بھی منایا جائے گا، لہذا اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان برما، بھارت اور بحرین میں مسلمانوں کے قتل عام پر ان ظالم حکومتوں کے خلاف بھی آواز کو بلند کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دنیابھر میں ظلم کا شکار انسانیت کی حمایت کا اعلان کرتی ہے، ساتھ ہی شام میں جاری نا م نہاد امریکی و مغربی عوامی بیداری کا استعماری بیداری قرار دیتے ہیں، کیونکہ شام عرب ممالک میں وہ واحد ملک ہے جو خطے میں اسرائیل مخالف تنظیموں مثلاً حماس و حزب اللہ کی امداد کرتی ہے،۔
شام میں امریکی اور اسرائیلی ایما پر نواسی رسول جناب زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارت پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
آخر میں ہم آپ تما م صحافی برادری سے درخواست کریں گے کہ یوم القد س کے دن کی بھرپور انداز میں کوریج دے کر پاکستان کے مسلمانوں کے فلسطین، بیت المقد س اور دیگر مظلوم مسلمانوں کے لئے جذبات کو مثبت انداز میں نشر کریں تا کہ مظلوم قوموں کو یہ احساس ہوسکے کہ وہ تنہا نہیں ہیں،

متعلقہ مضامین

Back to top button