پاکستان

شیعہ سنی اتحاد کے داعی شہید علامہ حسن ترابی کی 7ویں برسی

turabiاسلامی تحریک پاکستان سندھ کے شہید صدر علامہ حسن ترابی کو ہم سے بچھڑے آج 7 سال ہوگئے ہیں، دہشتگردوں نے 14 جولائی 2006ء کو کراچی میں ہونے والی اسرائیل مخالف ریلی میں شرکت کے بعد واپسی پر علامہ حسن ترابی کو نشانہ بنایا اور ایک خودکش حملہ میں انہیں بھتیجے سمیت شہید کر دیا۔ علامہ حسن ترابی شہید اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی تھے، انہوں نے جہاں ہر فورم پر شیعہ، سنی اتحاد کی بات کی وہیں تکفیری اور دہشتگرد گروہوں کو بھی بھرپور طریقہ سے بے نقاب کیا، اسی وجہ سے انہیں راستے سے ہٹایا گیا۔ علامہ حسن ترابی اسلامی تحریک (موجودہ شیعہ علماء کونسل) کے انتہائی فعال رہنماء تھے۔ شہید حسن ترابی کی برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے اور ملت تشیع کیلئے دی جانے والی ان کی قربانی کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ شہید حسن ترابی کے قتل کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی نے ایک ویڈیو پیغام میں قبول کی تھی، تاہم شہید کے قاتل آج تک کیفر کردار تک نہ پہنچ سکے۔ واضح رہے کہ شہادت سے قبل بھی شہید علامہ حسن ترابی پر قاتلانہ حملے ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button