پاکستان

علامہ ساجد نقوی 12 جون کو دورہ گلگت بلتستان پر اسکردو پہنچیں گے

sajid naqvi12اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی ایک اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ گلگت بلتستان کے خصوصی دورے پر 12 جون کو اسکردو پہنچ رہے ہیں۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی آفس سیکرٹری برکت علی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس دورے کے دوران وہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے خصوصی دورہ جات اور عوامی اجتماعات سے خطبات کے علاوہ شہدا چلاس، شہدا کوہستان اور شہدا لولوسر کے لواحقین سے بھی خصوصی ملاقاتیں کرینگے جبکہ مختلف تنظیمی اجتماعات میں بھی شرکت کرینگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلتستان کے دورے کے بعد یہ وفد گلگت تشریف لائیگا، جہاں گلگت بلتستان کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر اجتماعات سے خطاب اور ملاقاتیں کرینگے۔
انہوں نے بتایا کہ دورے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور کارکنان بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button