پاکستان

پشاور، امامیہ کالونی دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کیخلاف شیعہ علماء کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

protest1شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے زیر اہتمام امامیہ کالونی بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے صدر شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور مجاہد اکبر اخونزادہ، امامیہ جرگہ کے رہنماء اخونزادہ مظفر علی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر اقتدار علی شایان نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر مطالبات کے حق نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پشاور سمیت ملک بھر میں بے گناہ اہل تشیع کی قتل و غارت گری کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے۔ نئی حکومت امن و امان کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button