پاکستان

فعال شیعہ نوجوان ارشدعباس نقوی کا قتل شہر کا امن خراب کرنے کی شازش ہے ، علامہ صادق رضا تقوی

molana sadiq taqviکراچی (شیعت نیوز ) شہر قائد کے پر امن ماحول کو دوبارہ ایک منظم سازش کے تحت خراب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ، اور ارشد عباس نقوی کا قتل اسی سازش کا حصہ ہے ۔ ارشد عباس نقوی ہماری ملت کو روشن ستارہ تھا، قومی و ملی پروگرامات کی رونق سمجھا جاتا تھا ، اورنگی ٹاؤن کو ایک مرتبہ پھر کشت و خون میں جھونکنے کی تیاری ہو رہی ہے ، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، ہم متعلقہ حکام کو بارہا دہشت گرد عناصر کی جانب نشان دہی کرا چکے ہیں،لیکن حکام او ر قانون نافذ کر نے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں ناکام نظر آرہے ہیں ، دہشت گردی کا یہ بے قابوجن ہماری سیکٹروں عظیم شخصیات کو نکل چکا ہے ، اور ہم ابھی تک صبر کے دامن کو تھامے بیٹھے ہیں ، جو کہ اور زیادہ دیر ممکن نہیں ، ہم نگراں حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کر تے ہیں کہ جلد از جلد ارشد عباس کے قاتلو ں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button