پاکستان

احمد لدھیانوی امن و امان تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،شیعہ علماکونسل پنجاب

sucflaqشیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی اور لاہور کے صدر سید آصف علی زیدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ احمد لدھیانوی پنجاب میں امن و امان تباہ کرتے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر عوام نے ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے تو اس کو خوش دلی سے قبول کریں اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کو بھی چاہیئے کہ وہ اس معاملے سے لاتعلق رہیں کیونکہ اس سے پنجاب کے حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن دھاندلی کے بےبنیاد الزامات کا نوٹس لے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے کیونکہ ہر ہارنے والا دھاندلی کے الزامات لگا کر حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button