پاکستان

سعودیہ عرب پیسہ لگا کر انتخابات میں ملوث ہونیکی کوشش کر رہا ہے، شیخ رشید

shike rasheedعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ 11 مئی کو راولپنڈی والوں سے خدمت کا صلہ مانگیں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو قیامت والے دن سوال کریں گے۔ راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو

جمہوریت کی زندگی اور موت کا فیصلہ ہوگا، 5 سال جعلی ڈگری لیکر عوامی نمائندگی کرنے والے جمہوریت نہ چلا سکے اور اب سعودیہ عرب پیسہ لگا کر انتخابات میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 60 تعلیمی ادارے جبکہ موجودہ لیڈروں نے جوئے کے اڈے بنائے۔ ظلم کی بات تو یہ ہے کہ راولپنڈی کو دوسرا سہراب گوٹھ بنا دیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ منشیات اور جوئے کے اڈے چلانے والو! 11 مئی سے پہلے بھاگ جاؤ، ان کا کہنا تھا کہ ایفیڈرین کیس میں ملوث بہت جلد جیل میں ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 8 بار وزیر بنا مگر ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔ لوگ ٹکٹوں کیلئے کشکول اٹھائے کھڑے تھے، پر میں نے اسے اپنی اور پنڈی والوں کی توہین سمجھا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ان کو تو ملتان اور کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کی پیشکش تھی، لیکن انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ کارکنوں سے خطاب میں شیخ رشید کا برادر اسلامی ملک کے انتخابی عمل میں ملوث ہونے کا اشارہ سعودی عرب کی طرف تھا۔ چند روز قبل ایک کارنر میٹنگ میں بھی شیخ رشید

نے کچھ رہنماوں سے کہا تھا کہ سعودی سفیر انتخابی عمل میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
واضح رہے کے شیعت نیوز نے اس بات کا اظہار کچھ دن قبل اپنی ویب سائت پر نیوز کے ذریعے کیا تھا

سعودی وہابی حکومت نے عام انتخابات کے لئے من پسند جماعت کو چار بلین ڈالر فراہم کر دئیے

متعلقہ مضامین

Back to top button