پاکستان

پرامن انتخابات اور امن و امان کے قیام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی

SAJID NAQVI SUCPAKاسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام اور پرامن انتخابات کیلئے صرف دعوے نہ کئے جائیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ پرامن اور شفاف انتخابات کا بروقت انعقاد ممکن ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئے روز سیاست دانوں پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں مگر ابھی تک نگران حکومت کی جانب سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں مگر عملی طور پر کچھ ہوتا نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس طرح کی پر تشدد کارروائیوں سے شرپسند عناصر ملک میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات میں رکاوٹ اور رخنہ ڈالنے کی سازش کر رہے ہیں۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے ذمہ داروں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور انتخابی امیدواروں کے ساتھ ساتھ ووٹرز کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ ملک میں شفاف، غیر جانبدار اور پرامن انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے، کیونکہ جب تک غیر یقینی کی صورتحال کو ختم کرکے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے، اس وقت تک ملک میں لوگوں کو ووٹ پول کرانے کیلئے گھروں سے نہیں نکالا جاسکتا اور نہ ہی ٹرن آؤٹ بڑھایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button