پاکستان

فیصل رضا عابدی ،حیدر عباس رضوی اور کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی کے قتل کی سازش ناکام ، پولیس زرائع

target killersپولیس کی رپورٹ کے مطابق کالعدم جماعت کے دہشتگردوں سیف الرحمان عرف شہزاد، محمد علی عرف حکیم عبدالغنی عرف زبیر، زاہد عرف حمزہ شہر میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی میں مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمافیصل رضا عابدی ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی اورکمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ سی آئی ڈی پولیس کی رپورٹ کے مطابق کالعدم جماعت کے دہشت گردوں سیف الرحمان عرف شہزاد، محمد علی عرف حکیم عبدالغنی عرف زبیر، زاہد عرف حمزہ شہر میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی، فیصل رضا عابدی، ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی اور دیگر سیاسی اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ سی آئی ڈی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مذکورہ شخصیات کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button