پاکستان

مولانا فضل الرحمن پاک ایران گیس منصوبے کی مخالفت کرکے امریکی حمایت کر رہے ہیں، محفوظ مشہدی

mehfoz mashadiجے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے پاک ایران گیس پائپ لائن کی مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے، مولانا فضل الرحمن نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کر کے امریکی مؤقف کی حمایت کی ہے۔ سنی اتحاد کونسل اس بیان کی شدید مزمت کرتی ہے اور اسے افسوس ناک قرار دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین سنی اتحاد کونسل پیر سیّد محفوظ شاہ مشہدی نے مرکزی دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل پیر سیّد محفوظ شاہ مشہدی نے مزید کہا اگر آنے والے انتخابات شفاف ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی اور اچھے اور ایماندار لوگ ہی اسمبلیوں میں پہنچ پائیں گے، الیکشن میں دیانتدار قیادت کا انتخاب مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ عوام کا درد رکھنے والے اور اہل امیدواروں کو ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں بھیجیں کیونکہ ملک میں تبدیلی باتوں یا دعووں سے نہیں آئے گی بلکہ جدوجہد اور ووٹ کے صحیح استعمال سے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم منتخب ہو کر تمام توانائیاں نظام مصطفی(ص) کے فروغ کے لیے وقف کر دیں گے، ملک کے تمام تر مسائل اور بحرانوں کا حل نظام مصطفی(ص) کے نفاذ میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملک کی معیشت کے لئے انتہائی ضروری ہے اور جو اس منصوبے کی مخالفت کرئے گا وہ اصل میں پاکستان کی مخالفت کرئے گا۔ اس موقع پر سردار محمد خان لغاری، پیر زادہ میاں عباس رضا، ڈاکٹر وحید سرور بٹر، مولانا خادم حسین شرکپوری اور صاحبزاد ہ عثمان علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button