پاکستان

کانگریسی ملا فضل الرحمان پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کی مخالفت پر اتر آیا

fazlurehmanبھارتی کانگریس کا ایجنٹ اور مسئلہ کشمیر کا خیانت کار جمعیت علمائے اسلام کا رہنما مولانا فضل الرحمان اپنے غیر ملکی آقاؤ ں کی ایماء پر پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کی مخالفت پر اتر آیا۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کانگریسی ایجنٹ او ر امریکی واسرائیلی نمک خوار مولانا فضل الرحمان عرف مولانا ڈیزل نے اتوار کے روز لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے دوران تکفیری دہشتگردوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کانگریسی ملا کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاہدہ نہیں ہونا چاہئیے تھا ۔کانگریسی ملا کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے سے پاکستان کوفائدہ نہیں پہنچے گا۔
واضح رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر عالمی دہشت گردوں امریکہ،اسرائیل اور بھارت پہلے ہی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان معاشی بحرانوں کا شکار ہے اور پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے سے پاکستان کی معیشیت کو جہاں استحکام حاصل ہو گا وہاں امریکہ اور اسرائیل سمیت بھارت یہ بات جانتے ہیں کہ پاکستان خطے میں طاقت ور ملک بھی بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریسی ملا فضل الرحمان عرف ڈیزل گذشتہ کئی سالو ں سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے قائم کی جانے والی حکومتی کمیٹی کے چئیر مین رہے لیکن بھارت اور امریکہ سمیت اسرائیل کے ساتھ خفیہ ساز باز ی وجہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوئی کوشش نہیں کی اور ساتھ ہی ساتھ کشمیر یوں کے خون کے ساتھ دھوکہ دہی بھی کی ہے۔انہوں نے اپنی تقریر میں اپنے جرم کو چھپانے کے لئے مسئلہ کشمیر سے بڑا مسئلہ افغانستان قرار دیا تا کہ ان کی جان بخشش ہو سکی۔
ایک طرف کانگریسی ملا امریکہ اسرائیل اور بھارت کے ساتھ مل کر کشمیری مسلمانوں کے خون کا سودا کر چکا ہے جبکہ اب پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے کے لئے پاک ایران گیس پائپ لائن کی بے جا مخالفت شروع کر دی ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کانگریسی ملا فضل الرحمان عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل سمیت بھارت کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔
حیرت انگیز بات ہے کہ ملا ڈیزل کا باپ مفتی محمود جمعیت علمائ اسلام ہند کا سربراہ تھا اور اس نے پاکستان کء قیام کی مخالفت کی تھی جبکہ یہ وہی دہشت گرد گروہ ہے جس نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو کافر اعطم کہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button