پاکستان

کوئٹہ :تین برس قبل سانحہ یوم القدس کے بعد گرفتار شیعہ جوان رہا کر دیئے گئے

shia youth rellazingشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق سانحہ کیرانی روڈ پر شیعہ علماء کرام اور کوئٹہ یکجہتی کونسل کی جانب حکومتی وفد کو پیش کیئے گئے ۲۲ مطالبات میں سے ایک اور مطالبے سانحہ یوم القدس کے بعد بلاجواز گرفتار تمام شیعہ اسیروں کی رہا ئی کا مطالبہ بھی پورا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین سال قبل یوم القدس میں ہونے والے ہولناک خود کش بم دھماکے کے بعد پولیس اور ریاستی اداروں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر نے کے بجائے بیگناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تھا ۔ جن کی رہائی کے لیئے گذشتہ تین سالوں سے مختلف شیعہ جماعتیں کوششوں میں مصروف تھیں ۔ گذشتہ دنوں سانحہ کیرانی روڈکوئٹہ کے بعد ملک گیر احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہوا ، اور ان دھرنوں کے خاتمے کے لیئے کوئٹہ یکجہتی کونسل نے حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات میں ایک مطالبہ سانحہ یوم القدس کے بعد گرفتار تمام بیگناہ شیعہ اسیروں کی رہائی کا بھی رکھا تھا ۔ جو کہ آج پورا ہو گیا ہے ۔ اور اس جھوٹے اور بے بنیاد کیس تمام شیعہ اسیروں کو رہا کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button