کوئٹہ : شہداء سانحہ کیرانی روڈ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ، تدفین کا عمل مکمل

20 فروری, 2013 13:28

furnel quetta شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق سانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ میں شہید ہونے والے تمام۱۱۳ شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ جب کہ شہداء کی تدفین کا عمل قبرستان شہداء بہشتِ زینب میں مکمل کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شیعہ نشین علاقے کیرانی روڈ پر ۱۶ فروری بروز ہفتہ کو ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے ۱۱۳ شہداء کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدجنازوں کو جلوس کی صورت میں قبرستان بہشتِ زینب منتقل کیا گیا جہاں مرحلہ وار تدفین کی گئی ۔ اور اب تمام شہداء کی تدفین کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ خانوادۂ شہداء اپنے پیاروں کی تصویریں اٹھائے خود تصویرحسرت و یاس بنے ہوئے تھے ۔

5:14 شام اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔