پاکستان

کوئٹہ : شیعہ آبادی میں بم دھماکہ ، خواتین ، بچوں سمیت 65 شہید 180 سے زائد زخمی

Quetta Blastشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں کیرانی روڈ پرملک دشمن امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم لشکر جھنگوی (یزیدی طالبان )کا خودکش حملہ ، خواتین ، بچوں اور جوانوں سمیت 65 سے زائد شیعیانِ حیدر کرار کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکے درجنوں مومنین زخمی ہو ئے ہیں ،امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں ۔ شہداء اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ ہر طرف قیامت صغریٰ کا مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ انتہائی خطرناک نوعیت کا تھا ۔ کئی کلومیٹر دور تک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہولناک دہشتگردی کا یہ واقعہ کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے ہزارہ ٹاؤن کے نذدیک کیرانی روڑ پرزسبزی منڈی میں پیش آیا ہے ۔شہداء اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔ شہاتوں میں مذید اضافے کا خدشہ ہے ۔ 

دھماکے کےفوراً بعد کوئٹہ اور گرد و نوا ں کے علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہو چکی ہے ، جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کر نے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔
جبکے دوسری طرف مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کل کوئٹہ میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ، واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ۱۰ جنوری کو علمدار روڈ پر ہونے والے ہولناک بم دھماکے کے بعدیہ پہلی انتی بڑی دہشتگرد کاروائی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button