پاکستان

اہلسنت بریلوی استاد کی جانب سے معاویہ کی حقیقت بیان کرنے پر کالعد م تکفیری گروہ مشتعل

shiitenews SSP sipha shaba شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق لیہ میں کروڑ کے علاقہ لسکانی والا میں کل کالعدم بدنام زمانہ تنظیم سپاہ صحابہ کا جلسہ ہوا جس میں انھوں نے دل کھول کر اپنی خباثت کا اظہار کیا اور نعرے بازی کی۔ تاہم مومنین نے انکے خلاف تھانہ کروڑ میں ایف آئی آر درج کروا دی۔جبکہ گذشتہ دو دن سے اسی کالعدم تنظیم نے لیہ پریس کلب کے سامنے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ جس کی ایک وجہ اہل سنت بریلوی ایک استاد بھی ہیں، کیونکہ اس دھرنے سے ایک دن قبل ایک بریلوی استاد عبدالوحید اور کالعدم تنظیم کے کچھ افراد کے درمیان مذہبی بحث و مباحثہ ہوا تو استاد عبد الوحید صاحب نے اپنی اہل سنت کی ہی کتب سے انکو جواب دے کر انکے دانت کھٹے کردئیے جس پر کالعد م سپاہ صحابہ کے یہ دہشت گرد مشتعل ہوگئے اور پریس کلب میں دھرنہ دے کر بیٹھ گئے۔یاد رہے اس کتاب کے اندر امیر شام کے حقائق شائع کئے گئے جوکہ اہلسنت کتابوں کے حوالہ جات سے لئے گئے ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق دہشتگرد عناصرکی جانب سے استاد عبدلوحید کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ۔ کچھ دنوں سے لیہ میں دہشت گرد تنظیم حرکت میں دکھائی دے رہی ہے لہذا پولیس کو معاملے کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے فتنہ پرور افراد کے خلاف بروقت ایکشن لینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button