پاکستان

اسلامی اتحاد میں بڑا اور اہم کردار ولایت فقیہ کا ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

wahdatislami conference tehسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جو ان دنوں اسلامی وحدت کانفرنس میں شرکت کے لئے  تہران گئے ہوئے ہیں انہوں نے تہران اردو ریڈیو سے گفتگو کی ۔عالمی وحدت کانفرنس میں شرکت کے لئے تشریف لانے والے معزز مہمان مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر جعفری کا اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رہبر معظم کے مشوروں پر ہی اس کانفرنس کو فعال اور عالمی کیا گیا اور ساتھ ہی آپ شروع سے اب تک اس کانفرنس میں مسلمان مفکرین کو ا پیغام بلواسطہ یا بلاواسطہ پہنچا رہے ہیں یہ کانفرنس اسلامی دنیا کے مسائل، مشکلات، اور ان کے حل کے بارے میں بحث کرتی ہے اور اس بارے میں اسلامی دنیا کے بڑے بڑے مفکرین اور علماء کی آراء و نظریات سے استفادہ کرتے ہیں۔ اس کانفرنس نے اسلامی معاشروں کے اندر وحدت اسلامی کے لئے اور تقریب مذاہب میں نمایاں اور مثبت کارنامے انجام دئیے ہیں اور اس کانفرنس کا کتنا کردار اسلامی اتحاد کے قیام اور برقرار رکھنے میں نہایت اہم ہے یہ بات سب کو ذہن نشین رکھنا چاہیئے کہ اس کانفرنس کا اسلامی اتحاد میں جتنا بھی کردار ہو گا اس میں ایک بڑا حصہ اور کردار ولایت فقیہ اور ایران کے اسلامی انفلاب کا ہو گا دشمن اس انقلاب کے خلاف پروپگینڈا کرکے اس کو مسلمانوں کی وحدت کے خلاف استفادہ کرنا چاہتا تھالیکن ایران کی بابصیرت قیادت نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا

متعلقہ مضامین

Back to top button