پاکستان

کوئٹہ : سانحہ علمدار روڈ کا ایک اور زخمی شہید

shiite shahadatشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق سانحہ علمدار روڈ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے ایک اور مومن حاکم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فاطمیہ ہسپتال کراچی میں جام شہادت نوش کرگئے ۔شہید حاکم علی گذشتہ دنوں علمدار روڈ کوئٹہ میں امریکی سعودی دہشتگرد کمپنی کالعدم لشکر جھنگوی کے خود کش بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے ۔
دیگر شدید زخمی مومنین کے ساتھ حاکم علی کو بھی علاج کے لئے کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں ۱۹ دن ذندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کہ بعد آج صبح حاکم علی ذندگی کی بازی ہار گئے ۔سانحہ علمدارروڈ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد ۹۰ کے قریب پہنچ چکی ہے ۔
شہید حاکم علی کی میّت غسل و کفن کے لئے فاطمیہ کمیونٹی سینٹر نمائش منتقل کی گئی ہے ۔جہا ں سے شہید کی مّیت بذریعہ ہوائی جہاز کوئٹہ منتقل کی جائیگی اور تدفین قبرستان شہداء بہشتِ زینب (س)میں ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button