پاکستان

شہداءِ کوئٹہ کے مقدس خو ن کے اثرات نمودار ، مستونگ اور سریاب روڈ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن شروع

quetta oprationپولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے کالعدم لشکر جھنگوی کی اہم کمین گاہوں پر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔کالعدم لشکر جھنگوی کا کمانڈر راشد شہوانی اپنے ساتھی شاہ جہان کے ساتھ واصل جہم ہوگیا۔ا س آپریشن میں دس خطرناک دہشت گرد وں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے ۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ کے علاقے اور سابق وزیر اعلیٰ ملعون اسلم رئیسانی کے حلقہ انتخاب مستونگ میں آپریشن جاری ہے ۔ 
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق امریکی و سعودی پیرول پر سرگرم دہشتگرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے ٹھکانوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے آپریشن شروع کردیا ہے ۔اس سلسلے میں ٹارگٹ کلنگ میں کوئٹہ کے انتہائی متاثرہ علاقے سریاب روڈ،دہشت گردوں کے مرکز اور سابق وزیر اعلیٰ ملعون اسلم رئیسانی کے حلقہ انتخاب مستونگ میں آپریشن جاری ہے ۔ ابتک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کا کمانڈر راشد شہوانی اپنے ساتھی شاہ جہان کے ساتھ واصل جہم ہوگیا۔ا س آپریشن میں دس خطرناک دہشت گرد وں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے ۔
واضح رہے کہ سریاب روڈ اورمستونگ کالعدم لشکر جھنگوی کی اہم پناہ گاہ شمار کی جاتی ہے ۔ گذشتہ دنوں مستونگ میں زائرین امام رضا(ع)کی بسوں کو خودکش بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھاجسمیں بیس کے قریب زائرین شہید ہوئے تھے۔ ابھی مستونگ کے شہداء کی تدفین عمل میں نہ آئی تھی کے ان سعودی ریال خو ردرندوں نے علمدار روڈ پر دو خودکش حملوں میں 90کے قریب مومنین کو بے دردی سے شہید کیا ۔ سانحہ علمدار روڈ کے بعد خانوادۂ شہداء نے علمدار روڈ پر شہداء کے جنازے رکھ کے احتجاج شروع کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے پاکستان میں پھیل گیا ۔ اور آخر کار مومنین کی استقامت رنگ لائی اور شہداء کی پاک خون کی بدولت پہلے خائن نا اہل ملعون وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کا تختِ حکومت زیر ہوا اور اب ملت کے دوسرے مطالبے یعنی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button