پاکستان

حکمران جماعت مجھے دھرنے میں استعمال کرنا چاہتی تھی فیصل رضاعابدی

faisalدُنیا نیوز کے پروگرام “یقین” میں سید فیصل رضا عابدی کا انڑویو نشر کیا گیا ہے جس میں گذشتہ دنوں ملت تشیعُ کے ملک گیر دھرنے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔
فیصل رضا عابدی نے ملت تشیعُ کے حالیہ دھرنے کے حوالے سے کہا کہ”مجھے انتظامیہ نے کہا کے کوئٹہ دھرنے میں جاکر اُن سے ڈائیلاگ کروں کیونکہ اُن کا خیال تھا کہ دھرنے میں شریک لوگ میری بات مان جائیں گے مگر میں نے منع کیا اور کہا کہ قوم جو فیصلہ کرے گی وہی قبول ہوگا۔
فیصل رضا عابدی نے ایک سال پہلے شہید عسکری رضا گرونر ہاوس دھرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “میرے ایک وعدے پر پوری قوم گھر چلی گئی تھی مگر حکومت نے میرے وعدے کی قدر نہیں کی۔ اسی لیے کوئٹہ دھرنے میں کئی کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی جس پر پارٹی نے میری رُکنیت معطل کردی۔
فیصل رضا عابدی نے براہ راست نشریاتی پروگرام میں کہا: اگر میں چاہتا تو کسی بھی دھرنے میں شریک ہوسکتا تھا میرے لیے کوئی مشکل کام نہیں تھا کیونکہ کیونکہ جو دھرنے میں بیٹھے ہوئے تھے وہ مجھ سے محبت کرتے تھے لیکن میں 3 دن کسی دھرنے میں شریک نہیں ہوا کیونکہ میں پہلی دفعہ قوم کو قوم بنتے دیکھ رہا تھا میں اس کے معاملات پر خود اثرانداز نہیں ہونا چاہتا تھا۔
فیصل رضا عابدی ملت تشیعُ کے خواص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ”مجھے لوگ کہتے ہیں کہ میں باتیں بہت کرتا ہوں میں کہنا چاہتا ہوں کہ دہشتگردوں کا صرف نام لے کر دکھاؤ، میں کالعدم جماعت کی ہٹ لسٹ پر ہوں مگر جب بھی بولنا پڑتا بول لیتا ہوں۔
انٹرویو کے ایک حصے میں فیصل رضا عابدی غصے میں نظر آئے اور کہنے گے “مجھے شیعہ ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ میرے حق میں ایک پانچ روپے کا اسٹیکر بھی نہیں لگایا گیا۔
انٹرویوں کے آغاز میں فیصل رضا عابدی نے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے ایم پی اے منظر امام اور سانحہ علمدار روڈ کے شہداء پر تعزیت پیش کی۔
فیصل رضا عابدی کے اس انکشاف پر کہ ” حکومت انھیں دھرنے میں اثرانداز ہونے لیے استعمال کرنا چاہتی تھی” ایک نئی بحث کا آغاز شروع کردیا ہے۔
تجزیہ نگاروں کے قلم فی لحال عابدی کے معاملے پر خاموش نظر آتے ہیں البتہ سول سوسائٹی اس بات پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔
واضح رہے کہ شیعہ کلنگ ڈاٹ کام فیس بُک پیج پر خبر دی گئی تھی کہ حکمران فیصل رضا عابدی کو دھرنے میں استعمال کرنا چاہتے تھے جس پر عابدی نے انکار کردیا ہے اور فیصل رضا عابدی کے انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button