پاکستان

بلوچستان اسمبلی میں داخل ہو کر اجلاس منعقد کرنے والے افراد کے خلاف از خود نوٹس لے کر بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جائےعلامہ ناصر عباس

raja nasirکوئٹہ میں منگل کے روز ہونے والا اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی تھا،اسمبلی کا اجلاس آئین سے غداری ہے،مرتکب افراد کے خلاف بغاوت کے مقدمات قائم کر کے سزا دی جائے۔علامہ ناصر عباس جعفری (مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان)
کوئٹہ میں منگل کے روز ہونے والا اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی تھا،اسمبلی کا اجلاس آئین سے غداری ہے،مرتکب افراد کے خلاف بغاوت کے مقدمات قائم کر کے سزا دی جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے منگل کے روز کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے ہونے والء غیرآئینی اجلاس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ منگل کے روز کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا ہونے والا اجلاس آئین کی دفعہ234کے خلاف تھا لہذٰا نام نہاد اراکین اسمبلی نے کوشش کی ہے کہ وہ سیکڑوں انسانوں کے قاتل سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کو واپس لا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی اتھارٹی کے فیصلے کو چیلنج کرنے اور آئین کی خلاف ورزی کرنے پر اسمبلی ہال میں آ کر اجلاس کرنے والے اراکین کے خلاف بغاوات کے مقدمات قائم کئے جائیں اور آئین سے غداری کی سزا دی جائے۔
ان کاکہنا تھا کہ صدر پاکستان نے آئین کی دفعہ234کے تحت بلوچستان اسمبلی تحلیل کر دی ہے کیونکہ بلوچستان حکومت صوبے کے عوام کے جان ومال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہو چکی تھی۔ان کاکہنا تھا کہ صدر پاکستان نے آئین کے تحت اس بات کی ضمانت دی ہے کہ بلوچستان اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ختم ہو چکی ہے اور اب بلوچستان حکومت کا کوئی وزیر باقی نہیں رہا ہے جبکہ صوبے میں گورنر راج نافذ العمل ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایک سو سے زائد شیعہ مسلمانوں کے قتل پر ملک بھر میں چار روز تک احتجاجی دھرنے جاری رہنے کے بعد حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے صوبے سے اسمبلی کو تحلیل کرتے ہوئے گورنرر اج کا نفاذ کیا تھا ۔تاہم منگل کے روز چند نام نہاد وزراء نے اسمبلی میں زبردسی داخل ہو کر اجلاس منعقد کیا جو کہ غیر آئینی تھا۔
علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا ان لوگوں کو اسمبلی میں آنے کاکوئی حق نہیں کہ جنہوں نے نے کبھی بھی صوبے مین قتل ہونے والے معصوم انسانوں کی جانوں کے زیاں کی پرواہ نہ کی ہو۔علامہ ناصر عباس جعفری نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ منگل کے روز بلوچستان اسمبلی میں داخل ہو کر اجلاس منعقد کرنے والے افراد کے خلاف از خود نوٹس لے کر بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جائے اور آئین کے مطابق سزا مقرر کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button