پاکستان

کوئٹہ :جوان بیٹے کی قبر پر بوڑھی ماں دم توڑ گئی

shiitenews maaجواں سال فرزند کی جدائی کا غم، شہید عرفان اسحاق کی والدہ ماجدہ شہید فرزند کی قبر پر ہی دم توڑ گئیں۔بوڑھی خاتون فاطمہ بی بی نے بہشت زینب قبرستان میں اس وقت جہانِ فانی سے کوچ کیا جب وہ سانحہ علمدار روڈ میں شہید ہونے والے اپنے جوان سا ل فرزندعرفان اسحاق کی قبر پر نوحہ کناں تھیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سانحہ علمدار روڈ کے شہداء کی تدفین بہشت زینب قبرستان میں کیئے جانے کے بعد آج الصبح سے ہی خانوادۂ شہداء بڑی تعداد میں قبورِ شہداء پر فاتحہ خوانی کے لئے پہنچنا شروع ہوگئے ۔ ان وارثینِ شہداء میں ایک بوڑھی ماں فاطمہ بی بی بھی تھیں جو اپنے جوان سال فرزندکی قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے پہنچی تھیں ۔شدتِ غم سے نڈھال بوڑھی ماں فاطمہ بی بی جواں سال فرزندعرفان اسحاق کی قبر پر صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے با رضائے الہیٰ انتقال کر گئیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button