پاکستان

کوئٹہ :دہشتگردبے لگام ، ٹیکسی پر فائرنگ 1شیعہ شہید 3شدید زخمی

quettaشیعت نیوز کے نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سٹی میں ا مریکی سعو دی نواز تکفیری کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائر نگ کر کے ایک شیعہ کو شہید جبکہ تین مومنین کوشدید زخمی کردیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق آج صبح اسپنی روڈ کے مقام پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے ٹیکسی میں سوار مومنین کواندھا دھند فائرنگ کر کے بربریت کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے میں ایک شہید تین شیعہ شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں مسلسل ملک دشمن کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کی دہشتگرد کاروائیاں جاری ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بارہا بلوچستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار کالعدم لشکر جھنگوی کو قرار دے چکے ہیں ۔ لیکن اتنے قتل و غارت کے باوجود وفاقی و صوبائی حکومت بلوچستان میں قیام امن کے لئے ان دہشتگرد عناصر کے خلاف کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لا رہی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button