پاکستان

رہبر معظم کے فرمان پر عمل پیرا ہو کر اسلامی معاشرے میں وحدت کو عملی شکل دی جا سکتی ہے، اطہر عمران

atharimran isoامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ الہیٰ تنظیم آئی ایس او ہمارے پاس شہداء کی امانت ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرمان پر عمل پیرا ہو کر اسلامی معاشرے میں وحدت کو عملی شکل دی جا سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں آئی ایس او پشاور ڈویژن کی مجلس عمومی کے دو روزہ اجلاس کے دوسرے روز امامیہ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس الٰہی تنظیم کی شہداء کے پاک خون سے آبیاری ہوئی ہے اور یہ تنظیم ہمارے پاس شہداء کی امانت ہے، ہمیں اپنی زندگی کو قرآن و اہل بیت (ع) کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارنا ہے، طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی قوم میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، آپ نوجوانوں کو حق کی طرف دعوت دیں، آئمہ اطہار (ع) کی زندگی پر نظر رکھتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کریں اور انفرادی و اجتماعی کوششیں کی جائیں۔
 
انہوں نے کہا کہ جس طرح امام حسین (ع) نے دین اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا، لہذا ہم پر بھی واجب ہے کہ ہم بھی دین کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کریں، انہوں نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرمان پر عمل پیرا ہو کر اسلامی معاشرے میں وحدت کو عملی شکل دی جا سکتی ہے، علاوہ ازیں انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے قوائد و ضوابط اور اہداف پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button