پاکستان

کراچی:پولیس کی بر وقت کاروائی،امام بارگاہ پر دھماکے کی کوشش ناکام

quetta pollice aresst talibکراچی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کراچی کے علاقے مدینۃ العلم میں مسجد و امام بارگاہ پر مبینہ خود کش حملے اور بڑے دھماکے کی کاروائی کو ناکام بنا  نے کا دعوائ کیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو عزیزآباد میں کراچی اکیڈمی اسکول کے عقب میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی کے دو ناصبی یزیدی دہشت گردوں حافظ حنیف اور مولانا چراغ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں ناصبی دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور 70کلو گرام بارود برآمد کر لیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ناصبی دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم کو بم دھماکے کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
یہ بات یاد رہے کہ مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم پر ایک مرتبہ پہلے بھی خود کش حملہ کیا جا چکا ہے تاہم اسکاؤٹس رضاکاروں کی سیکورٹی انتظامات کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
ناصبی دہشت گردوں نے بتایا ہے کہ مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم پر ایک ہائی روف گاڑی جس کا نمبرسی ای 2928ہے ،اس گاڑ ی میں ستر کلو دھماکہ خیز مواد رکھ کر خود کش حملہ کرنا تھا۔تاہم پولیس کی بر وقت کاروائی کی وجہ سے ناصبی دہشت گرد اپنے ناپاک منصوبے میں ناکام ہو گئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button