پاکستان

محرم سے قبل خوف پھیلانے کی سازش شیعہ سنی مل کر ناکام بنا دیں گے، علامہ حسن ظفر نقوی

payam hasan zaferپیام ولایت فاﺅنڈیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی مرکزی امام بارگاہ روڈ پر دفاع عزاداری کانفرنس و خدمت عزاداری ایوارڈ کا جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ملت جعفریہ کے نوجوانوں، بوڑھوں، بچوں اور خواتین نے  شرکت کی۔ کانفرنس میں خانوادہ شہداء کے دستہ مبارک سے نوجوان عزاداروں، سوزخواں، ذاکرین کو خدمت عزاداری پر ایوارڈ پیش کیا گیا۔ جبکہ قرآن فہمی کے حوالے سے معاشرے میں جدوجہد کرنے والے طلباء و طالبات کو عشق قرآن ایوارڈ اور ترویج پیام کربلا میں مصروف طلباء کو راہیانِ کربلا ایوارڈ سے نوازا گیا اس پروگرام میں جن علمائے کرام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی، استاد پروفیسر سید سبطِ جعفر زیدی، علامہ شبیر الحسن، علامہ احمد امینی، مولانا حامد مشہدی اور دیگر شامل ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں حکومتی ایجنسیاں ملوث ہیں، جسکا مقصد ایام عزاء سے قبل خوف و ہراس پھیلانا ہے، لیکن پاکستان کے باشعور سنی شیعہ مسلمان اتحاد و وحدت سے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کی راہ میں آنے والی ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور عزاداری کے خلاف اٹھنے والی ہر انگلی کو کاٹ دیا جائے گا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے شیعہ اسکاﺅٹس سے اپیل کی کہ وہ پولیس و رینجرز پر بھروسہ کرنے کے بجائے مجلس و جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات خود کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button