پاکستان

علامہ آفتاب جعفری استعماری سازشوں کو اپنی تقاریر میں طشت از بام کرتے تھے، انجم عقیل قادری

aqeel anjumاتحاد بین المسلمین کے داعی و علمبردار خطیب آل محمد علامہ آفتاب حیدر جعفری کی شہادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ السید عقیل انجم قادری نے کہا ہے کہ 1993-94 والی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس وقت بھی علماء، مشائخ، دینی تنظیمات کے کارکنان اور طلباء کی ٹارگٹ کلنگ تسلسل کے ساتھ ہو رہی تھی اور یہ اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے جو کہ علامہ آفتاب حیدر جعفری کے افسوسناک قتل کی صورت میں رونما ہوئی۔ بعد ازاں جلوس جنازہ کا تین مقامات پر ٹکراؤ اور پھر تین افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے۔

اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جے یو پی سندھ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ہمارے وطن کو تباہی کے گھاٹ تک پہنچا رہے ہیں۔ وطن کی یکجہتی اور اس کی سالمیت کو بے انتہا نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس خطہ ارضی میں بسنے والے مختلف اقوام اور گروہوں کے درمیان بہت زیادہ فاصلوں کی بنیاد بنیں گے۔ علامہ السید عقیل انجم نے کہا کہ علامہ آفتاب حیدر جعفری فلسطین فاؤنڈیشن کے سرپرستوں میں شامل تھے اور وہ آزادی فلسطین اور عالم اسلام کے اتحاد کے لئے اور بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور عالم اسلام کے حوالے سے کی جانے والی سازشوں کو اپنی تقاریر اور خطبات کے اندراکثر طشت از بام کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button