پاکستان

شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری کے جلوس جنازہ پر رینجرز اور پولیس کی فائرنگ ، دو شیعہ نوجوان شہید، ۲ زخمی

ranger    مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور ممتاز ذاکر اہلبیت (ع) شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری کے جلوس جنازہ پر رینجرز اور پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شیعہ نوجوان شہیداور ۲ زخمی ہو گئے ہیں۔
    نمائش چورنگی پر شہید کی نماز جنازہ کے بعد جلوس جنازہ براستہ لیاقت آباد  وادی حسین(ع) قبرستان کی جانب رواں دواںتھا۔ جیسے ہی جلوس جنازہ کے شرکاء نے لبیک یا حسینؑ کے نعرے لگاتے ہوئے لیاقت آباد ڈاکخانہ کابس اسٹاپ کراس کیا ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے فائرنگ شروع کردی ۔ شدید فائرنگ کی زد میں آکر دو شیعہ نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ ۲ دیگر نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔     
    شہید نوجوانوں کی شناخت وسیم اور علی حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک زخمی کا نام فراز حیدر بتایا جاتا ہے۔ شہداء کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علی حسن کا تعلق حسن کالونی ن ضلع وسطی سے ہے۔ جلوس جنازہ پر فائرنگ کے نتیجے میں جلوس جنازہ کے شرکاء تھوڑی دیر تک رکے رہے۔ بعد ازاں جلوس جنازہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہوا۔ سہراب گوٹھ کے نزدیک بھی جلوس جنازہ کے شرکاء پر رینجرز نے فائرنگ کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button