پاکستان

دہشت گردکی سرپرستی میں ملوث سیاسی پارٹیوں کے خلاف الیکشن میں ووٹ نہ دینے کی مہم چلاینگے

sadiq taqviوکلاء، ڈاکٹرز اور علماء کے بعد شیعہ صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کھڈہ مارکیٹ میں امریکی پے رول پر پلنے والے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جانباز اخبار کے رپورٹر علی رضا کی شہادت کے ذریعے دہشت گردوں نے پڑھے لکھے طبقے کو نشانہ بناکر خود کو جہالت کا پیروکار ثابت کیا ہے، شہید علی رضا کی شہادت اس بات کا اعلان ہے کہ اب انتہاء پسندی صحافی برادریوں کے بعض حلقوں میں بھی سرائیت کر چکی ہے، معتدل صحافی حضرات اپنے حلقوں سے ایسے عناصر کو نکال باہر کریں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے شیعہ صحافی علی رضا کی شہادت پر اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پے رول پر پلنے والے دہشت گرد ملک بھر میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سر زمین پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، پاکستان بھر میں فرقہ کی بنیاد پر نشانہ وار قتل عام پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں سمیت ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے ریاستی اداروں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، کیونکہ جن لوگوں کو افغان جہاد کے نام پر امریکہ سے پیسے لے کر پالا گیا تھا آج وہ سر زمین خداداد کے لئے ناسور بن گئے ہیں۔

مولانا صادق رضا تقوی نے مزید کہا کہ حکومت روزنامہ جانباز کے رپورٹر علی رضا کی شہادت کا فی الفور نوٹس لے اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث مجرموں کے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل نے صدر زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی، چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے پر زور مطالبہ کیا کہ شہر کراچی میں بے گناہ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ورنہ شیعیان حیدر کرار (ع) آئندہ الیکشن میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والی جماعتوں اور موجودہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو ووٹ نہ دینے کی مہم چلائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button