پاکستان

تحریک بیداری امت رسول (ص) کی مال روڈ لاہور پر برات از مشرکین مردہ باد امریکہ ریلی

mwm lahor protestتحریک بیداری امت رسول (ص) کے زیراہتمام ’’اجتماع امت رسول (ص)‘‘ کانفرنس کے اختتام پر برآت از مشرکین مردہ باد امریکہ ریلی نکالی گئی، جو ناصر باغ سے برآمد ہو کر مال روڈ سے ہوتی ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی نے کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن، مدارس دینیہ اور دیگر شیعہ سنی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں نے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

مظاہرین ’’حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے، گستاخ رسول کو پھانسی دو، ملعون پادری کو ہمارے حوالے کرو‘‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی میں خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تحریک بیداری امت رسول (ص) کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج کی ہماری یہ کامیاب کانفرنس دشمنان اسلام کے لئے موت کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی پوری امت مسلمہ نے اپنے باہمی اتحاد سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ حرمت رسول (ص) پر یکجا و متحد ہیں۔

ریلی کے شرکاء نے مختلف رنگوں کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر تحریک بیداری امت رسول (ص) کا لوگو بنایا گیا تھا۔ ریلی کے چاروں طرف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ اس موقع امریکی قونصلیٹ کے سامنے بھی پولیس کی خصوصی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ریلی اپنے مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی پنجاب اسمبلی پہنچی اور وہاں سے پرامن طور پر شرکاء منتشر ہوگئے۔ ریلی میں شریک ہر شخص محبت رسول (ص) سے سرشار اور اپنی جانیں قربان کرنے کے عزم کیساتھ شریک تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button