پاکستان

امریکی غلاموں کو ووٹ دینا حرام سمجھتا ہوں علامہ سید جواد نقوی

jawadnaqwi1جامعہ العروۃ الوثقٰی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں اسلام دشمن سازشوں کا سلسلہ نیا نہیں، اس سے پہلے بھی شعائر اسلامی کی بارہا توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس گستاخانہ سلسلے کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر میدان عمل میں اترے اور اپنی اجتماعی قوت سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے۔ تحریک بیدار امت مسلمہ کیلئے اجتماع امت رسول (ص) نئی جہت اور سمت کا تعین کرے گی۔ امریکہ کیخلاف پاکستانی عوام کی شدید ترین نفرت کو اسلامی بیداری کی تحریک میں بدل دیں گے اور اہانت و توہین رسالت (ص) کی امریکی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

علامہ سید جواد کا کہنا تھا کہ امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے تو واشنگٹن کی اقتصادیات تباہ و برباد ہو جائیگی، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مذمت کا رخ امریکہ کی طرف کرنا ہے اور وقتی احتجاج کی بجائے تحریک بیداری امت مصطفٰی (ص) کے ذریعے ملک عزیز کو امریکی استبداد سے نجات دلائیں گے۔ اس اجتماع کے اگلے مرحلے میں کراچی میں ملت اسلامیہ سندھ و بلوچستان میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا۔ اس تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے تحریک عزاداری سے فیض حاصل کرتے ہوئے یہ سلسلہ ماہ محرم و صفر میں بھی جاری رکھا جائیگا اور ماہ رسول اللہ (ص) ربیع الاول میں اسلام آباد میں جمع ہو کر امریکی گماشتوں اور اس کے جاسوسوں کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔ یہ تحریک اسلامی اھداف کو منزل تک پہنچائے گی اور اپنے آقا و مرشد خاتم المرسلین (ص) سے وابستگی کو نئی اوج اور بلندی عطا کرکے اسلامی بیداری کی تحریک کو ہر پاکستانی کی آرزو کے مطابق اس ملک کو استعمار کے چنگل سے آزاد کرائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button