پاکستان

کراچی امریکی سعودی نواز کالعدم دہشتگردوں کی فائرنگ سے امام بارگاہ کے ٹرسٹی شہید

qamar allah dittaکراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی  کے علاقے کھارادر میں واقع امام بارگاہ بارہ امام علیہ السلام کے ٹرسٹی قمر اللہ دتہ کوآج صبح شہید کردیا گیا۔شہید قمر اللہ دتہ مذہبی اور میڈیا کے حلقوں میں کافی معروف شخصیت تھے ۔ آپ نے بین الاقوامی اداروں سے میوزک کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی ۔آپ پاکستان کے مشہور و معروف نوحہ خوانوں کے البمزکی تیا ری میں اپنی خدمات پیش کرتے رہے ہیں اس کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں میوزک کمپوزکرتے رہے ہیں۔ شہید قمر اللہ دتہکے قریبی ذرائع کے مطابق انہیں شو مارکیٹ کے علاقے سے کل دن میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کیا گیا تھا اور آج صبح شو مارکیٹ کے علاقے سے ہی ان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی واضح رہے کہشہید قمر اللہ دتہ جس علاقے سے تعلق رکھتے تھے اور جس علاقے میں انہیں شہید کیا گیا وہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے زیرِاثر ہے ۔ دیگر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید قمر اللہ دتہ کافی عرصے سے صوبائی وزیر اوقاف عبدا لحسیب سے امام بارگاہ بارہ امام علیہ السلام کی کچھ زمین واگزار کروانے کے لیئے قانونی چارہ جوئی میں مصروف تھے جو کہ صوبائی وزیر اوقاف عبدا لحسیب نے قبضہ کرکے بنگالی کمیونٹی کو دے دی تھی ۔ شہید قمر اللہ دتہ امام بارگاہ میں قبضے کے خواہش مندجرائم پیشہ عناصر سے بھی کافی عرصے سے نبرد آزماتھے ۔ افسوس کے دہشت گردوں نے شہید قمر اللہ دتہ جیسے مخلص خدمتگزار کو بھی اپنی وحشی بربریت کا نشانہ بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button