پاکستان

کوئٹہ میں سات شیعہ مسلمانوں کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

strikeبلوچستان کے مختلف شہروں سمیت دارالحکومت کوئٹہ میں سات شیعہ مسلمانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی طور پر مکمل ہڑتال کی گئی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ اور تفتان میں دو الگ واقعات میں شہید ہونے والے سات شیعہ مسلمانوں کے قتل کے خلاف آج کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی گرفتای اور سزا کا مطالبہ کیا گیا۔

کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کوئٹہ یکجہتی کونسل کی جانب سے سات شیعہ مسلمانوں کے قتل کے خلاف اور شہداء سے اظہار یکجہتی اور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کے لئے احتجاجاً ہڑتال کی اپیل کی تھی جسکے سبب آج کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ۔
واضح رہے کہ کوئٹہ یکجہتی کونسل کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر بلوچستان شیعہ ہزارہ پارٹی سمیت ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی حمایت کرتے ہوئے شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی تھی ۔
ہڑتال کے دوران شہر کے اکثر علاقے بشمول علمدار روڈ،ہزارہ ٹاؤن ،مری آباد اور دیگر علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ شہر بھر میں کاروباری و تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے،جبکہ گذشتہ روز شہید ہونے والے سات شیعہ مسلمانوں کی نماز جنازہ ہزارہ ٹاؤن مین ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین بھی ہزارہ ٹاؤن میں کی گئی ۔
دوسری جانب گذشتہ رات ہی سات شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ایف آئی آر (ابتدائی تفتیشی رپورٹ) درج کر لی گئی ہے ،جبکہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گرد گرو ہ نے سات شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button