کوئٹہ: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ، ایڈیشنل سیشن جج زولفقار نقوی شہید

30 اگست, 2012 08:01

shaheedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئٹہ شہر میں ایڈیشنل سیشن جج زولفقار نقوی شہید ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے شیعہ ایڈیشنل جج زولفقار نقوی کو کوئٹہ شہر کے علاقے جی، او، آر میں نشانہ بنایا، گاڑی نمبر QAP-9015 میں سوار ایڈیشنل سیشن جج زولفقار نقوی کو کلاشنکوف کی گولیوں سے اندھادھند نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج زولفقار نقوی ڈرائیور اور گن مین سمیت موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ البتہ حملہ آور اپنے اباواجداد کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، آخری اطلاعات کے مطابق تمام شہیدوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کاروائی جاری ہے۔

6:09 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top