پاکستان

کراچی، علامہ ساجد نقوی کی جانب سے مرکزی جلوس کے قریب فائرنگ پر شدید ردعمل

sajid naqvi chodriسربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے مرکزی جلوس کے قریب فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افسوسناک واقعات اور اقدامات عوام کی مذہبی اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ عوام بلاتفریق مذہب و مسلک یوم علی ؑ پر عزائیہ جلوس میں پوری عقیدت و احترام سے شریک ہوتے ہیں۔ جلوس کے شرکاء عزادار اس قسم کی کسی رکاوٹ کو اپنے راستے میں نہیں آنے دیتے اور نہ ہی عزاداری و ماتم داری جو کہ عوام کا آئینی و قانونی حق اور شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے کو روکا یا دبایا جاسکتا ہے، البتہ ریاست اور قانون و امن و امان کے ذمہ داروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان جلوس ہائے عزاء کی سیکورٹی کے لئے سخت اقدامات کریں اور شرپسند عناصر کو لگام دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button