پاکستان

شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینی کی چوبیسویں برسی پورے ملک میں منائی جائے گی

jumultithumb joomla-uaشہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کی چوبیسویں برسی پورے ملک میں نہایت عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علماء کرام شہید قائد کی زندگی اور انکے افکار و جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے اور شہید کے خون کے ساتھ وفا کے عہد کے ساتھ تجدید عہد کریں گے۔

مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں اور تنظیموں جس میں امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن، اصغریہ آرگنائزیشن،  امامیہ آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل وغیرہ نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ۱۹۴۶ میں پاراچنار میں پیدا ہوئےتھے انہیں پشاور میں انکے مدرسے میں عین نماز فجر کے وقت ۵ اگست ۱۹۸۸ کو شہید کردیا گیا تھا۔ شہید علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسمین کے علمبردار تھے اور شیعیان پاکستان کے متفقہ رہبر و قائد تھے، انکی شہادت پر امام خمینی (رہ) نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں (امام خمینی) اپنے بیٹے سے محروم ہوگیا ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button