پاکستان

یکم جولائی مارچ 1940کا تسلسل ہوگا جہاں پاکستان بچانے کی قرارداد منظور کی جائے گی ۔ علامہ ناصر عباس جعفری

shiitenews allama raja nasiمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یکم جولائی کی کانفرنس 23 مارچ 1940 ء کا تسلسل ہوگاجہاں مینار پاکستان کے سائے تلے شیعہ سنی بھائیوں نے مل کر قیام پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی اور یکم جولائی کو اتحاد بین المسلمین کا بھرپور مظاہرے کرتے ہوئے دہشت گردی، فرقہ واریت، مہنگائی، بیروزگاری، ڈرون حملوں ، ملکی معاملات میں امریکی ومغربی مداخلت کے خلاف ، ملکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے عہد کی تجدید کرتے ہوئے پاکستان بچانے اور اسے ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی قرارداد منظور کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں یکم جولائی کی قرآن و سنت کانفرنس کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے ملک بھر سے آئے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کو کو درپیش مسائل کا حل اتحاد بین المسلمین میں پنہاں ہے۔ ملکی مسائل ہوں یا عالمی جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستانی معاشرے میں امن کے فروغ اور تمام مذہبی جماعتوں کو وحدت کی لڑی میں پرونے کے لئے میدان عمل میں اتری ہے جس کا منشوراپنے شہید قائد کی فکر کی روشنی میں وطن دوستی اور اخوت پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں پاکستانیت کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے جس کی خواہش ہے کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں پاکستانیت کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھی ہو جائیں تاکہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی کو ملت جعفریہ کی طرف سے اسلام و پاکستان دشمن طاقتوں کو پیغام دیں گے کہ وطن عزیز کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھوں کو نکال دیا جائے گا اور مادر وطن کو ضرورت پڑنے پر ملت جعفریہ ملکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button