پاکستان

شیعہ ڈاکٹر علی رضا پیرانی کے قتل میں ملوث دہشت گرد وں کی سزا ئے موت کے خلاف رحم کی درخواست صدر نے مسترد کردی

sspکراچی میں جاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایک شیعہ ڈاکٹر علی رضا کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ کے ناصبی دہشت گرد کی سزا کے خلاف رحم کی درخواست صدر نے مسترد کردی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہید علی رضا بیرانی کے قتل میں ملوث اور سزائے موت پانے والے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اورلشکر جھنگوی کے 2 ناصبی وہابی دہشت گردوں کی جانب سے دائر رحم کی اپیل صدر آصف علی زرداری نے مسترد کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 10 سال پہلے کراچی کے علاقے سولجر بازار کے رہائشی ڈاکٹر علی رضا بیرانی کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے2 ناصبی وہابی دہشت گردوں اعظم اور عطااللہ نے دہشت گردانہ حملے میں شہید کر دیا تھا جبکہ دونوں ناصبی وہابی دہشت گردوں کو عدالت سے سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا اور سزائے موت کو عملی جامہ 26جون کو پہنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button