پاکستان

شہدادکوٹ میں سیکڑوں مومنین کا احتجاج اورحاجی شفقت علی ہاڑہو کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

jso-larkana-1شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او شہدادکوٹ کی جانب سے شہید حاجی شفقت ہاڑہو صدر
شیعہ علماء کاؤنسل شہدادکوٹ قمبر ضلع کے قاتلوں کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے خاموشی برتنے
کے خلاف سخت احتجاج
رپورٹ کے مطابق شہدادکوٹ سے شیعہ علماءکونسل اور جے ایس او کے کارکنان اور مومنین کی بہت بڑی تعداد قمبر علی خان ضلعی ہیڈ کواٹر پہنچی جہاں پر شیعہ علماء کونسل سندہ کے صوبائی نائب صدر علامہ ریاض حسین الحسینی ، سید ریاض شاہ، سید ضمیر شاہ، راجہ رحمان ساجدی اور دیگر نے خطابات کئے اورمومنین نے علامہ ریاض حسین الحسینی کی سربراهی میں ایس پی آفیس کے سامنے دہرنا دیاجس پر ایس پی نے ملاقات کے لئے کہا جس پر شیعہ علماء کونسل کے نمائندگان نے وفد کی صورت میں ایس پی قمبرشہدادکوٹ سے ملاقات کی اس موقع پر وفد نے مطالبات پیش کرتے ہئے کہا کہ حاجی شفقت ھاڑہو کے قاتلون کو فی الفور گرفتار کرکے قرار وقعی سزا دی جائے اس کے علاوہ قتل میں ملوث تمام تر ملزمان کی ضمانتیں ختم کی جائیں جس پر ایس پی نے مومنین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی. یقین دہانی کرانے دہرنا ختم کردیا گیا-
واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل کے وفد نے حاجی شفقت علی کے بھتیجے صابر ہاڑھو کی معیت میں ای سیکشن تھانہ شہدادکوٹ میں منظورسولنگی،محمدنوازسولنگی ، امیرجان بروہی اور عبدالجباربروہی کے خلاف ایف آئی آردرج کرالی تهی مگرجانبدار عدلیہ اور انتظامیہ نے فی الفور انکی ضمانت کو قبول کرتے هوئے قاتلوں کو رہا کردیا تها اور ان گرفتاری عمل میں نہیں آرہی تهی-

متعلقہ مضامین

Back to top button