پاکستان

پاکستان میں استعمار کے دیئے ہوئے نظام کی جگہ اسلامی نظام نافذ کرنا ہوگا، علامہ امین شہیدی

ameen shaheediپشاور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جہاں ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد شروع کی جاتی ہے وہاں ظالم ہم پر سوار ہو جاتے ہیں، آج ظالمانہ نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں استعمار کے دیئے ہوئے نظام کی جگہ اسلامی نظام نافذ کرنا ہوگا، ایران عالم اسلام کیلئے قابل تقلید نمونہ کی حیثیت رکھتا ہے، وہ پشاور میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، علامہ امین شہیدی نے کہا کہ عالم اسلام میں اس وقت بیداری کی جو لہر جاری ہے اس کی تحریک کا آغاز 6 دہائیاں قبل ہوا تھا جس کا ثمر پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ملک جہاں ایک وقت میں دنیا بھر سے لوگ عیاشیوں کیلئے جایا کرتے تھے آج وہی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی صورت میں عالم اسلام کیلئے قابل تقلید نمونہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، کیونکہ امام خمینی رہ نے اس سرزمین پر سب سے پہلے فساد کی جڑ کو ختم کیا، ہمیں بھی سب سے پہلے اپنے معاشرہ میں موجود فساد کی جڑ کو ختم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملتان کی سرزمین پر آج ہمارا ایک بہت بڑا جتماع تھا لیکن اس کانفرنس کی افادیت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے میں یہاں شریک ہوا، انہوں نے کہا کہ جہاں ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد شروع کی جاتی ہے وہاں ظالم ہم پر سوار ہو جاتے ہیں، آج ظالمانہ نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کبھی ہمارے ملک میں نیٹو سپلائی کو اسلام کے نام سے شروع کیا جاتا ہے تو کبھی اسلام ہی کے نام پر اس سپلائی کو روک دیا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دینی و سیاسی قیادت عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کرے تو مسائل حل ہو جائیں گے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری آزاد پاکستان اور اسلامی نظام کا نفاذ چاہتا ہے، لہٰذا پاکستان میں استعمار کے دیئے ہوئے نظام کی جگہ اسلامی نظام نافذ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button